اوکاڑہ میں معمولی گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سینے پر اینٹ مار کر قتل کر دیا

اوکاڑہ(پی این آئی)اوکاڑہ میں معمولی گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سینے پر اینٹ مار کر قتل کر دیا۔اوکاڑہ میں معمولی سے گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو اینٹ مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ 11 فور ایل میں چھوٹے بھائی ملزم اشرف نے

معمولی جھگڑے کے دوران بڑے بھائی اسلم کو سینے پر اینٹ دے ماری ، سینے پر اینٹ لگنے سے اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔اوکاڑہ پولیس نے بڑے بھائی کے قتل کے ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close