اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج کر دیئے گئے

ابوظبی(پی این آئی)امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج کر دیئے گئے۔متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا ہاؤس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ امارت کے تمام

نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے ہیں۔کورونا فری ہونے کے بعد بھی امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورون مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close