لاہور(پی این آئی)لاہور کی نشتر کالونی میں پھوپھی نے ظلم کی انتہا کر دی، سگی بھتیجی کے جسم کو داغ کر زخمی کر دیا۔پنجاب کے دارالحکومت میں سگی پھوپھی نے 4 سالہ بھتیجی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں سگی پھوپھی نے 4 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے
ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم کو گرم چھری سے داغا گیا ہے، مہک کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔پولیس کے مطابق بچی کی والدہ گھریلو جھگڑے کے بعد 2 سال قبل گھر چھوڑ گئی تھیں، بچی کو اس کے والد چند ماہ قبل دادا اور پھوپھی ے پاس چھوڑ گئے تھے۔ایس ایچ او نشتر کالونی کا کہنا ہے کہ بچی کی پھوپھی اس پر تشدد کرتی تھی، ملزمہ کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں