بہن کو استعمال کے لیے سم دی، بہنوئی نے اغواء برائے تاوان کی واردات میں استعمال کر لی، کراچی سے دل دہلا دینے والی رپورٹ

کراچی(پی این آئی)بہن کو استعمال کے لیے سم دی، بہنوئی نے اغواء برائے تاوان کی واردات میں استعمال کر لی، کراچی سے دل دہلا دینے والی رپورٹ۔ملزم نے بہن کو استعمال کیلیے سم دی اور بہنوئی نے سم اغوا برائے تاوان کے کیس میں استعمال کر ڈالی۔جسٹس خادم حسین ایم شیخ اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر

مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم اسد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اغوابرائے تاوان کیس میں گرفتار ملزمان سے سم برآمد ہوئی ہے جو میرے کلائنٹ اسد کے نام پر ہے، میرے موکل نے وہ سم اپنی بہن کو دی تھی، ملزم کے بہنوئی نے سم غیر قانونی طور پر استعمال کی، پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا ملزم دس ماہ سے جیل میں ہے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔پولیس کے مطابق 17 جولائی 2019 کو ملزمان نے شہری اسد عمر کو اغوا کیا، مغوی سے 2 لاکھ تاوان طلب کیا گیا تھا، 40 ہزار دینے کے بعد مغوی کو رہا کیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close