راولپنڈی، تھانہ چونترہ کے علاقے میں فیس بک کے نازیبا کمنٹس پر بچوں کا جھگڑا، بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے ایک قتل ہو گیا

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی، تھانہ چونترہ کے علاقے میں فیس بک کے نازیبا کمنٹس پر بچوں کا جھگڑا، بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے ایک قتل ہو گیا۔فیس بک پر نازیبا کمنٹ کی بنیاد پر دو گروپوں کے مابین پیدا ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقے سروبہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا واقع گزشتہ روز پیش آیاتھا۔ فیس بک کی پوسٹ پر مخالف گروپوں کے بچوں نے ایک دوسرے پر نازیبا کمنٹ کیے تھے، بچوں کی لڑائی میں بڑے کو د پڑے اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے ایک شخص نور محمد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے گیا ہےاور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close