کوئٹہ(پی این آئی)خبردار، ہوشیار، ایک نیا فراڈ، کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی فروخت،7دکانیں سیل کر دی گئیں، کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی سر عام فروخت کے انکشاف کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مصنوعی انڈے فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کرکے انڈوں کے نمونے ٹیسٹ کے
لئے لیبارٹری بھجوادیئے۔کوئٹہ میں مرغی کے انڈوں کے نام پر مصنوعی انڈوں کی شکایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آئی اور مختلف علاقوں مسجد روڈ، کواری روڈ، طوغی روڈ اور علمدار روڈ پر انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر مصنوعی انڈے فروخت کرنے کے شبہ میں 7 دکانوں کو سیل کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔شہر میں انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنے کاروبار میں مصنوعی انڈے نہیں دیکھے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔دوسری جانب صوبائی حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اگر واقعی مصنوعی انڈوں کی فروخت ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں