بچوں کا دودھ چوری کرنے کے الزام میں شہری نے 8سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ کیاوحشیانہ سلوک کیا؟ تفصیلات جان کر آپکی روح کانپ جائیگی

لاہور(پی این آئی) بچوں کا دودھ چوری کرنے کے الزام میں واپڈا ٹاون کے رہائشی نے 8 سالہ گھریلو ملازمہ ثنا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ گھر کے مالک حماد رضا معصوم بچی پر گھونسوں لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی ، پانچ دن بھوکا رکھا، جسم پر گرم چھریوں سے وار کرتا اور گرم پانی گراتا رہا ۔ بچی روتی

چیختی بلکتی رہی مگر سنگ دل کو رحم نہ آیا۔ دریں اثنا بچی کی دلدوز آوازیں سن کر ہمسائے نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع کر دی جس پر بیورو کی ریسکیو ٹیم نے ملازمہ کو بازیاب کروا لیا۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ بچی کے ہاتھ پاؤں اور بازو کے علاوہ گردن اور کمر پر بھی بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں۔ بچی کے والدین سے رابطہ کر لیا گیا ہے بچی کو مکمل طبی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرنے کے بعد عدالتی حکم پر میڈیکل کروایا جائے گا اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

close