ہاسٹل میں مقیم چھوٹے بھائی نے شیشے کے وار سے بڑے بھائی کی جان لے لی

چوہنگ(پی این آئی)ہاسٹل میں مقیم چھوٹے بھائی نے شیشے کے وار سے بڑے بھائی کی جان لے لی۔تھانہ چوہنگ کی حدود میں چھوٹے بھائی نے شیشے کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول چارٹر اکاونٹنسی کا طالب علم تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ

ملزم حسان بڑے بھائی کو قتل کرکے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ہوسٹل میں رہائش پذیر تھے، مقتول کے والد کو واردات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close