8 پولیس اہلکاروں کا قاتل مندر سے گرفتار کر لیا گیا

دہلی(پی این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں 8 پولیس اہلکاروں کو انتہائی بےدردی سے قتل کرنے والے ملزم ’وکاس دوبے‘ کو ریاست مدھیہ پردیش کے ایک مندر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ہندوؤ ں کے مشہور مندر مہاکال

سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے 3 جولائی کو فائرنگ کر کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وکا س دوبے مندر میں پوجا کرنے آیا تھا، ایک سیکورٹی گارڈ کو اس پر شک ہوا تواس نے اس کا شناختی کارڈ طلب کیا لیکن یہ شناختی کارڈ وکاس دوبے کے بجائے کسی دوسرے کے نام پر تھا۔اس دوران وہاں موجود سیکورٹی عملہ اسے اپنے ساتھ لے گیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس جب اسے تھانے لے کر گئی اور پوچھ گچھ کی تو اس نے قبول کرلیا کہ وہ کانپور کا گینگسٹر وکاس دوبے ہے۔وکاس دوبے کے خلاف 60 سے زائد مقدمات ہیں لیکن چونکہ اس کے تعلقات حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن سماج وادی پارٹی دونوں کے رہنماؤں سے رہے ہیں اس لیے وہ آج تک آزادی سے گھومتا رہا۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اگر کبھی وکاس دوبے پولیس کی گرفت میں آیا بھی تو ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ نے اسے رہا کرانے کی کوشش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close