جہلم پولیس کی کارروائیاں، منشیات برآمد، مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم میںمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،3 ملزمان گرفتار 1 کلو سے زاہد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد ،سب انسپکٹر شہباز احمد تھانہ لِلہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ساجد اقبال ولد محمد اقبال ساکن اتھر پنڈدادنخان سے 1 کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 600

روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیضان اسد ولد اسد علی ساکن کالا گجراں جہلم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر مناظر حسین تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد جہانگیر ولد محمد حسین ساکن نکودر دینہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close