پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل، جنازہ پڑھے بغیرہی لاشیں دفنا دی گئیں

پشاور(پی این آئی)پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل، جنازہ پڑھے بغیرہی لاشیں دفنا دی گئیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پشاور میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے وقاص کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق

دونوں کو خاندان والوں نے ہی قتل کیا۔ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کے مطابق قتل کے بعد لاشیں بنا جنازہ پڑھے ہی رحمان بابا قبرستان میں دفنا دی گئیں، ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی گئی ہے، ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close