آپ پر عبدالصمد کے اغواء اور قتل کا الزام ہے، عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، عذیر بلوچ نے کیا جواب دیا؟

کراچی(پی این آئی)آپ پر عبدالصمد کے اغواء اور قتل کا الزام ہے، عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، عذیر بلوچ نے کیا جواب دیا؟ انسداددہشتگردی عدالت نے تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی ،مجرم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار

کردیا۔عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی او اورگواہوں کو نوٹسز جاری کردیے اورآئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی،عزیربلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراورہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا،کمرہ عدالت میں دوران پیشی فاضل جج نے مجرم کو فردجرم پڑھ کر سنائی ۔جج نے کہاکہ آپ پرعبدالصمد کے اغوابرائے تاوان اورقتل کاالزام ہے،کیا آپ اپناجرم قبول کرتے ہیں،کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سرہلا کر صحت جرم سے انکارکردیا،عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی او اورگواہوں کو نوٹسز جاری کردیے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close