لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھر کے تھڑے پر بیٹھ کو بوتل پینے پر جھگڑا، باپ بیٹا قتل ہو گئے

لاہور (پی این آئی)لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھر کے تھڑے پر بیٹھ کو بوتل پینے پر جھگڑا، باپ بیٹا قتل ہو گئے، نواں کوٹ کے علاقے میں مظہر عرف لمبا اور اسد نے مہاجر آباد،فضل سٹریٹ کے رہائشی 55 سالہ اسلم اور اس کے 26سالہ بیٹے حمزہ اسلم پراندھا دھند فائرنگ کر دی۔جس کی زد میں آ کراسلم موقع پرجاںبحق

جبکہ حمزہ اسلم شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی حمزہ نے پولیس کو بتایا کہ 10روز قبل اس کی گھر کے پاس تھڑے پر بیٹھ کر بوتل پینے پر اسد مغل اور مظہر عرف لمبا سے جھگڑاہوگیا تھا۔اسی رنجش پرگزشتہ روز دونوں نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی۔نامزد ملزم مظہر عرف لمبا کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close