کراچی (پی این آئی)کراچی پولیس کا بڑا کارنامہ، شہری نے جان خطرےبمیں ڈال کر ڈاکو قابو کیا، پولیس حوالات سے فرار ہو گیا، کراچی میں شہری نے جان پر کھیل کر ڈکیت کو پکڑا جو پولیس کی حراست سے باآسانی فرار ہوگیا۔پاپوش نگر تھانے سے ڈکیتی کا ملزم لاک اپ سے فرار ہوا اور اس بات کا انکشاف ڈکیت کو
پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے والے شہری وقار نے کیا۔شہری کے مطابق وہ گزشتہ رات 12 بجے کے بعد برف ڈپو پر بیٹھا تھا کہ 2 ملزمان آئے جن میں سے ایک نے شہری اور دوسرے نے دودھ کی دکان پر لوٹ مار کی لیکن جب ملزمان فرار ہونے لگے تو اس نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔اس موقع پر قریب موجود افراد بھی آگئے اور ڈکیت کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔شہری نے بتایا کہ رات بھر تھانے میں بیٹھ کر واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروائی لیکن اگلے روز دوپہر 12 بجے تھانے سے پولیس اہلکار آئے اور ڈکیت کی تصویر کے بارے میں پوچھا۔شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ملزم لاک اپ سے فرار ہوگیا ہے۔شہری کا کہنا ہے کہ اس نے جان پر کھیل کر ڈکیت کو پکڑا لیکن پولیس نے اسے بھگادیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت کے لاک اپ سے بھاگنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تھانے کے ہیڈ محرر اور سنتری کو نامزد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں