جمشید روڈ کراچی، کاروں کے شو روم میں بڑی ڈکیتی ہو گئی، کیا کچھ لوٹا گیا؟ جانیئے

کراچی (پی این آئی)جمشید روڈ کراچی، کاروں کے شو روم میں بڑی ڈکیتی ہو گئی، کیا کچھ لوٹا گیا؟ کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقعے گاڑیوں کے شوروم میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات سوا 9بجے جمشید روڈ پر واقعے گاڑیوں کے شو روم میں

ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی ،واردات میں ملزمان نے شوروم سے قیمتی موبائل فونز سمیت نقدی بھی لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 3 ملزمان شور روم میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے لیے گاڑی پر سوار ہوکر آئے تھے، شوروم کے مالک نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے شوروم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close