پتنگ بازی، ون وہیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 148 افراد گرفتار کر لیے گئے

لاہور(پی این آئی )پتنگ بازی، ون وہیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 148 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے چھٹی کے روز قانون شکن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں148 ملزمان گرفتار

کرکے متعلقہ تھانوں میں 132مقدمات درج کر لئے۔ترجمان لاہور پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 141ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ ون ویلنگ پر 5 اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close