لاہور، کار سوار 3 افراد نے چالان کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اور ٹریفک وارڈن کو لوہے کے راڈ سے پیٹ ڈالا، پھر کیا ہوا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور، کار سوار 3 افراد نے چالان کرنے پرپٹرولنگ آفیسر اور ٹریفک وارڈن کو لوہے کے راڈ سے پیٹ ڈالا، پھر کیا ہوا؟۔لاری اڈہ کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب کار سوار تین افراد نے چالان کرنے پر پٹرولنگ آفیسر اور ٹریفک وارڈن کو لوہے کے راڈ سے تشدد کر کے زخمی کر دیا ہے۔ تینوں ملزمان

کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پٹرولنگ آفیسر نصیر نے سبزی منڈی کے قریب ون وے جانے والی کار کو روکا اور ان کا چالان کردیا۔ جس پر کار میں سوار تین افراد نے مشتعل ہو کرپٹرولنگ آفیسر نصیر اور ساتھی وارڈن لفٹر انچارج ایوب کو لوہے کے راڈ مارے۔ کار سوار تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں بند کروا دیا گیا ہے۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close