لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک ہی نام کے دو نوجوان ہلاک

لاہور(پی این آئی)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک ہی نام کے دو نوجوان ہلاک، ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی اور دونوں ہم نام ہیں، جاں بحق ہونے

والوں میں ایک سابق ہیڈ کانسٹیبل اور دوسرا دوست شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سابق پولیس اہلکارکی دشمنی اپنے ماموں زاد سے چلی آرہی تھی، ابتدائی طور پر دونوں قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتے ہیں۔پولیس کےمطابق قاتلوں نے واردات کے لیے ایس ایم جی رائفل کا استعمال کیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close