کوئٹہ سے ایمبولنس نما گاڑی میں جعلی مریض لٹا کر کروڑوں روپے کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی): کوئٹہ سے ایمبولنس نما گاڑی میں جعلی مریض لٹا کر کروڑوں روپے کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے کوئٹہ سے اسمگل کی جانے والی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے

سے پولیس نےخفیہ اطلاع پر ایمبولینس نما گاڑی سے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کرلی۔ایمبولینس نما گاڑی کو جب تلاشی کے لیے روکا گیا تو ملزمان نے ایک ملزم کو مریض بناکر لٹایا ہوا تھا جب کہ دوسرا ملزم تیماردار بنا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی چرس کوئٹہ سے کراچی منتقل کی گئی تھی جب کہ گرفتار ملزمان میں شعیب، زوہیب اور وقار شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close