کراچی(پی این آئی): سٹاک ایکسچینج پر حملہ آور دہشت گردوں کے موبائل فون کے ڈیٹا سے اہم انکشافات، دہشت گرد کس سے رابطے میں تھے؟ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات کے دوران مزید اہم پیش رفت سامنے آگئی، حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ
آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں زیر استعمال گاڑی گزشتہ بدھ کے روز نشر کیے جانے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی گئی تھی۔نجی ٹی وی پر نشر ڈرامہ ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں یہی گاڑی نظر آئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بدھ کے روز نشر ہوا اور ڈرامے کی ریکارڈنگ کب ہوئی تھی یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں