ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، 3 چور گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس تھانہ ڈومیلی کی بڑی کارروائی،3 چور گرفتار۔100فیصد ریکوری، انسپکٹرمحمد شریف ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے3ملزمان جن میں محمد شیراز،محمد عتیق،محمد عثمان کو گرفتار کرلیا ملزما ن

سے3مقدمات میں لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے جس کی کل مالیتتقریباً2لاکھ82ہزار روپے ہے۔ علاو ہ ازیں ملزم محمد شیزار ولد غلام مصطفی سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے اسلحہ آڈرنینس کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان سے دو لاکھ82ہزار معہ طلائی زیورات برآمد کرلیے گئیجبکہ مقدمہ نمبر51مورخہ11-04-2020بجرم457/380/411ت پ تھانہ ڈومیلی ریکوری طلائی زیورات معہ نقدی 1لاکھ 50ہزار روپے مقدمہ نمبر 112مورخہ10-06-2020بجرم 457/380/411ت پ تھانہ ڈومیلی ریکوری: طلائی زیورات اور نقدی 1لاکھ 10ہزار روپے، مقدمہ نمبر 17مورخہ 02-02-2020بجرم 380/411ت پ تھانہ ڈومیلی ملزمان کے طریقہ وارت یہ ہوتا تھا کہ ملزمان دن کے اوقات میں خالی گھروں کی ریکی کرتے اور رات کے اوقات میں خالی گھروں میں داخل ہوکرطلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی چوری کر کے بھاگ جاتے تھے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close