لاہور،جرم و سزا گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

لاہور(پی این آئی)لاہور،جرم و سزا گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔لاہور کے علاقے گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔سی سی

پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق ہومیو پیتھک کلینک پر بطور کمپاؤنڈر کام کرنے والی لڑکی محمودہ کو مبینہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 3 افراد ندیم، فیضان اور سلیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایک ملزم قاسم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے پہلے بھی زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، ملزم نےمتاثرہ لڑکی کے انکار پر ڈکیتی کا رنگ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے مزید حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close