لاہور، گجر پورہ میں 4 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاتون کمپاؤنڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، دو مشتبہ پکڑے گئے

لاہور(پی این آئی):لاہور، گجر پورہ میں 4 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاتون کمپاؤنڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، دو مشتبہ پکڑے گئے، گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاتون کمپاؤنڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق کمپاؤنڈر کو کلینک بند کرکے گھر جاتے ہوئے 4 ڈاکوؤں نے روک لیا اور کھیتوں میں

لے جاکر زبردستی ریپ کر دیا۔ ڈاکو 10 ہزار روپے،موبائل اور بالیاں بھی لوٹ کر لے گئے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے بھیج دیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close