عارضی معطلی کے بعد ایمریٹس اور گلف ائر لائن نے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کر دیں، مخصوص لیبارٹری سے کورونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ لازمی

اسلام آباد(پی این آئی)عارضی معطلی کے بعد ایمریٹس اور گلف ائر لائن نے پاکستان کے لیے پروازیں بحال کر دیں، مخصوص لیبارٹری سے کورونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ لازمی۔متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے عارضی معطلی کے بعد پاکستان سے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔جمعرات کو

پاکستان سے امارات ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو لے کر دبئی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر دیے گئے فلائٹ شیڈول کے مطابق ایمریٹس کی ایک فلائٹ دبئی کے لیے رات 2:40 پر روانہ ہوئی جبکہ صبح ساڑھے نو بجے والی فلائٹ منسوخ کی گئی۔گلف نیوز کے مطابق آٹھ دن معطل رہنے کے بعد امارات ایئرلائنز کی پروازیں پاکستان سے دوبارہ شروع کی گئی ہیں تاہم تمام مسافروں کے لیے لازم ہے کہ وہ ایئرلائن کی تصدیق شدہ لیبارٹری سے کورونا کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لائیں۔ایئر لائن کے مطابق مسافروں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان سے ہانک کانگ جانے والے مسافروں میں سے بعض میں کورونا کی علامات پائی گئیں اور ان کا ہانگ کانگ میں ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ امارات ایئر لائن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق ’جہاز کے عملے، مسافروں اور کمیونٹی کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ امارات ایئر لائنز اپنے مسافروں کی گراؤنڈ پر اور فضا میں وائرس کے خطرے سے بچاؤ کی جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات اور تفصیل ایئر لائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔‘امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 29 جون کو جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے آںے والے کسی بھی مسافر کو اس وقت تک ایئرپورٹس پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک اس کے پاس تجویز کردہ لیبارٹری کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close