اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرانے والے دہشت گردوں نے کراچی میں کس کے گھر پر قیام کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(پی این آئی)اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرانے والے دہشت گردوں نے کراچی میں کس کے گھر پر قیام کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ دہشت گردوں نے سینٹرل زون کے گھر میں رہائش اختیار کی۔ دہشت گردوں کے فون سے بلوچستان اور

افغانستان کالز کیں۔ 5 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔دہشت گرد حملے سے 7 روز قبل کراچی آئے اور سینٹرل زون کے گھر میں بطور مہمان رہے۔ دہشت گردوں سے ملنے والے 2 موبائل فونز سے بلوچستان اور افغانستان فون کالز کی گئیں۔دہشت گردوں نے 16 لاکھ روپے کیش دے کر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی خریدی۔ دہشت گرد کی اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ کارروائی میں بھی شریک تھا۔دہشت گرد سلمان سال 2018 میں اندرون سندھ کے ایک ہوٹل میں بھی رکا۔ جہاں اس نے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی جمع کرائی تھی۔کانٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکنیکل بنیاد پر مختلف علاقوں سے 5 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close