سگا بھائی بیوہ بہن کا قاتل نکلا، 30 سالہ بیوہ کا اندھے قتل کا لاہور پولیس نے سراغ لگا لیا

لاہور(پی این آئی)سگا بھائی بیوہ بہن کا قاتل نکلا، 30 سالہ بیوہ کا اندھے قتل کا لاہور پولیس نے سراغ لگا لیا۔انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ نے30سالہ بیوہ سلمی بی بی کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کراس کے ملزم بھائی حیدر اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی ہدایات پر

ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس قلعہ گجر سنگھ مجاہد حسین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 30سالہ بیوہ سلمی بی بی کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے سگے بھائی حیدر اقبال کو گرفتار کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close