اسٹاک ایکسچینج حملہ تفتیش، 7 مشتبہ حراست میں لے لیے گئے

کراچی (پی این آئی) اسٹاک ایکسچینج حملہ تفتیش، 7 مشتبہ حراست میں لے لیے گئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو

حراست میں لیا گیا ہے جن سے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔مشتبہ افراد سے دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں سے متعلق معلومات کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، چھاپہ مار کارروائیاں ضلع سینٹرل، ایسٹ اور اطراف کے علاقوں میں کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close