جہلم ،زائد قیمتیں وصول کرنے پر38ہزار روپے جرمانہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر) اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا گرانفروشوں کیخلاف آپریشن، گرانفروشی پر 38ہزار روپے جرمانہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے مارکیٹ میں مقررہ نرخوں کی چیکنگ کے دوران شنواری ہوٹل کو روٹی مہنگی فروخت کرنے پر پچیس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ مرغ مقررہ نرخوں

سے زائد فروخت کرنے پر دو مرغ فروشوں کو دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دو فروٹ فروش کو تین ہزار روپے جرمانہ کیاگیا انہوں نے کہاکہ جو بھی حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد اشیاء فروخت کریگا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close