پشاور کے عامر تہکالی تشدد کیس میں مبینہ طور ملوث 2 سابقہ ایس ایچ او ز کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل

پشاور(پی این آئی)پشاور کے عامر تہکالی تشدد کیس میں مبینہ طور ملوث 2 سابقہ ایس ایچ او ز کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال منتقل۔پشاور پولیس نے عامر تہکالی تشدد کیس میں مبینہ طور ملوث 2 سابقہ ایس ایچ او ز کو بھی گرفتار کرلیا۔ دونوں گرفتار پولیس افسران کو کورونا کے باعث پولیس

سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں تھانہ آغا میرجانی شاہ کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر عمران الدین اور تھانہ تہکال کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر شہریار احمد خان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے مگر پہلے سے گرفتار اہلکاروں کے بیانات اور دیگر شواہد کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ دونوں پولیس افسران کرونا وائرس کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں پولیس سروسز سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک طرف دونوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تو دوسری جانب ان سے اس کیس سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close