ڈی ایس پی کی چوری کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی آٹو بھان مارٹ سے خشک میوے، ہالاناکہ مارٹ سے ایلوویرا جیل چوری کیا

حیدر آباد (پی این آئی) حیدرآباد کے شاپنگ مال میں ڈی ایس پی کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لے کر چوری کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی نے آٹو بھان مارٹ سے خشک میوے، ہالاناکہ مارٹ سے ایلوویرا جیل چوری کیا تھا۔ انکوائری رپورٹ کے

مطابق ڈی ایس پی موقع پر پکڑا گیا، پکڑے جانے پر پیسے دینے لگا۔ ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ افسر کے اس شرمناک اقدام پر پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے، محکمانہ کارروائی کے لیے رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close