ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف میپکو کی کارروائی، 33 ہزار 978 بجلی چور پکڑے گئے، 77 کروڑ 58 لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا

ملتان(پی این آئی)ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف میپکو کی کارروائی، 33 ہزار 978 بجلی چور پکڑے گئے، 77 کروڑ 58 لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا، جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں چوری کی بجلی سے ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے 33ہزار 978 افراد کو پکڑلیا۔4کروڑ39لاکھ یونٹس

بجلی چوری کرنے پر77کروڑ58لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر طاہر محمود کی زیر نگرانی 28مئی2019ئ￿ سے میپکو ریجن کی 180سب ڈویڑنوں میں ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی میٹروں کی چیکنگ شروع کی گئی جس میں 27جون 2020ئ￿ تک ریجن بھر میں 33 ہزار 978بجلی چورپکڑے گئے۔ ان بجلی چوروں کو4 کروڑ 39 لاکھ 23ہزار یونٹس چوری کرنے پر77 کروڑ58لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو ملتان سرکل میں 4037اے سی استعمال کرنے والے صارفین کو78لاکھ94ہزاریونٹس چوری کرنے پر 16کروڑ15لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاڈی جی خان سرکل میں 5105بجلی چوروں کو58لاکھ94ہزار یونٹس چوری کرنے پر8کروڑ35لاکھ روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 3074بجلی چوروں کو40لاکھ49ہزار یونٹس چوری کرنے پر7کروڑ روپے جرمانہ، بہاولپور سرکل میں 2669صارفین کو 43لاکھ82ہزار یونٹس چوری کرنے پر8کروڑ15لاکھ روپے جرمانہ، ساہیوال سرکل میں 3475بجلی چوروں کو 38لاکھ93ہزار یونٹس چوری کرنے پر6کروڑ79لاکھ روپے جرمانہ، رحیم یار خان سرکل میں 4427صارفین کو 46لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 7کروڑ77لاکھ روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 4538بجلی چوروں کو57لاکھ یونٹس چوری کرنے پر9کروڑ35لاکھ روپے جرمانہ، بہاولنگر سرکل میں 2659بجلی چوروں کو 27 لاکھ81ہزاریونٹس چوری کرنے پر5کروڑ11لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 3994افراد کو 47لاکھ12ہزار یونٹس چوری کرنے پر 8کروڑ80لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

close