جہلم پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس منشیات فروشوں کے خلاف متحرک،ایک کلو 380گرام چرس، 35لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار،سب انسپکٹر عاطف یونس تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2 منشیات فروش ۔وارث مسیح ولد یرو مسیح سکنہ ویسٹ کالونی جہلم

سے5لیٹرشراب۔مصدق منظور ولد منظور حسین سکنہ ٹاہلیانوالہ جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ لِلہ نے منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عادل حسین ولد غلام قادر سکنہ ماٹن خورد سے ایک کلو380گرام چرس، رقم وٹک مبلغ 4370روپے اور 2عدد موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شمعون مسیح ولد خورشید مسیح سکنہ قبرستان چوک جہلم سے20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close