کراچی یونیورسٹی کے ویمن ہاسٹل میں مرد کے داخلے کی تحقیقات، مقدمہ درج کرانے والی خاتون کون تھی؟

کراچی(پی این آئی)کراچی یونیورسٹی کے ویمن ہاسٹل میں مرد کے داخلے کی تحقیقات، مقدمہ درج کرانے والی خاتون کون تھی؟ انہوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز مکمل تعاون کررہی ہے ۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ گرلز ہاسٹل میں خاتون وارڈنز

تعینات ہوتی ہیں، کورونا وبا کی وجہ سے گرلز ہاسٹل کا عملہ کم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز ہاسٹل میں کسی مرد کے داخلے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ 23 جون کی رات کو جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل میں نامعلوم شخص گھس آیا تھا، جس کا مقدمہ خاتون نے 25 جون کو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون جامعہ کی طالبہ نہیں ہے، جامعہ کے ہاسٹل میں اپنی دوستوں کے ساتھ مقیم تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں