خیبرپختو نخوا میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، زیر تعمیرمکان سے 4 دستی بم، 4 کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد

خیبرپختو نخوا (پی این آئی):خیبرپختو نخوا میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، زیر تعمیرمکان سے 4 دستی بم، 4 کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد،پشاور : خیبرپختو نخوا میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا اور زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے زیر تعمیر مکان پر چھاپے کے دوران دو خود کش جیکٹس سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا تاہم نامعلوم دہشت گرد کارروائی سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تلاشی کے دوران زیر تعمیرمکان سے چار دستی بم، چار کلو بارود، پریما کارڈ اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں، دہشت گردوں نے شہر میں تباہی کے بڑے منصوبے کے لئے بارودی مواد تیار کیا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق منصوبہ ساز دہشت گردوں کا سراغ بھی لگالیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ ہفتے پشاور میں سی ٹی ڈی نےبروقت کارروائی کرکےدہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا تھا ،فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ملزمان سے چھ دستی بم اور چارکلاشنکوف برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد پشاو میں تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے۔بعد ازاں آئی جی خیبر پختونخوا ثنااللہ عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا 3، 4 سالوں میں دہشت گردی کے تمام واقعات کا سراغ لگالیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں