لاہور میں پتنگ بازی پر پابندی، لیکن پھر بھی گلےسخت پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق

لاہور(پی این آئی):لاہور میں پتنگ بازی پر پابندی، لیکن پھر بھی گلےسخت پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق، لاہور کے علاقے ساندہ میں گلے پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق 6 سالہ بچہ اپنے والدین کے ہمراہ رات گئے موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اس دوران پتنگ کی دوڑ کی زد

میں آگئی اور ڈور سے گلے پر گہرے زخم آئے۔ بچی موٹر سائیکل پر والدین کے ہمراہ آگے بیٹھی تھی۔متاثرہ فیملی ٹاؤن شپ میں رشتے داروں سے ملنے کے بعد گھر واپس شاہدرہ جا رہی تھی کہ بند روڈ ڈبل سڑکوں کے پاس موٹر سائیکل پر آگے بیٹھی بچی کی گردن پر پتنگ ڈور پھر گئی۔ ڈور پھرنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔بعد ازاں بچی کی لاش کو منشی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی، جب کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ کو واقعہ پر فوری معطل کرکے لائن حاضر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے کسی ہلاکت کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close