مقررہ وقت سے زائد دوکان کھلی رکھنے کی سزا، پولیس تشدد سے باپ بیٹا ہلاک، لوگ سڑکوں پر نکل آئے

نئی دہلی: (پی این آئی)مقررہ وقت سے زائد دوکان کھلی رکھنے کی سزا، پولیس تشدد سے باپ بیٹا ہلاک، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے تشدد کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کر دیا۔باپ بیٹا کو مقررہ وقت سے زائد دکان کھلی رکھنے پر گرفتار کر کے رات بھر تحویل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

جہاں دونوں کی موت واقع ہو گئی، عوام نے بھارتی پولیس کی بربریت پر بھرپور احتجاج کیا، ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ کے اعلان کر کے معاملہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close