امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ،2ہلاک، 4زخمی، حملہ آور کے ساتھ کیا ہوا؟

کیلیفورنیا (پی این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ،2ہلاک، 4زخمی، حملہ آور کے ساتھ کیا ہوا؟ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حملہ آورکی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،4 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ

بلف میں وال مارٹ کمپنی میں حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلڈنگ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آور وال مارٹ کمپنی کا سابق ملازم ہے جس کی عمر 31 سال تھی تاہم ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close