ایبٹ آباد(پی این آئی):ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی پولیس کا نوجوان پر بدترین تشدد، حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا، خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ
ڈونگا گلی پولیس نے نوجون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر تھانہ سے باہر پھینک دیا۔نتھیاگلی کے رہائشی شخص فاروق کو تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے سڑک سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔متاثرہ شخص فاروق کے مطابق اسے پولیس اہلکار چارپائی کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے، جس سے اس کی حالت غیر ہوئی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجھے شدید ذخمی حالت میں تھانہ سے باہر پھینک دیا، اس دوران مقامی افراد گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا۔فاروق کے مطابق پولیس سے تشدد کرنے کی وجہ پوچھتا رہا لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ شخص نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے بے گناہ پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے، مجھے انصاف فراہم کرکے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں