کراچی(پی این آئی): کراچی میں تحریک انصاف کے ایم این اے نے تحریک انصاف کے ایم پی اے کے خلاف مقدمہ کر دیا، کیوں؟ تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
نجی ٹی وی نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن کراچی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایم پی اے عباس جعفری کی الیکشن مہم میں پیسے خرچ کئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں کئے گئے، ایم پی اے نے چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں