ایم کیو ایم لندن کے ڈیتھ اسکواڈ سے منسلک قتل کی 100 سے زیادہ وارداتوں میں ملوث ملزم شکیل عرف بڈی کراچی میں گرفتار

کراچی(پی این آئی)کراچی پولیس نے 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم شکیل عرف ہڈی کو گرفتار کرلیا ہے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے اورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کیا، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ایس آئی یو کے اعلامیے کے مطابق ملزم

سے غیر قانونی اسلحہ، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش2011ء میں سب انسپکٹر علی شاہ اور کانسٹیبل رانا سہیل کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ملزم اے این پی کے بشیر جان اور نبی خان سمیت درجنوں کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے۔ملزم شکیل عرف ہڈی نے قطر اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر محمد عرفان کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ملزم آستانہ خالد بابا میں آتشزدگی کا بھی ذمہ دار ہے، اس واقعے میں 3 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ملزم شکیل نے اورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے آصف ملنگ کے قتل، لسانی، مذہبی، سیاسی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھیوں میں اجمل پہاڑی، سعید بھرم، دانش ماما اور دیگر شامل ہیں، جس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close