راولپنڈی اسلام آباد میں ڈوکو راج، 24 گھنٹے میں گن پوائنٹ پر لوٹنے 10 وارداتیں، 14 چوریاں، 5 موٹر سائیکل چھینے گئے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈوکو راج، 24 گھنٹے میں گن پوائنٹ پر لوٹنے 10 وارداتیں، 14 چوریاں، 5 موٹر سائیکل چھینے گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں ڈیڑھ درجن وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا وہ 5موٹرسائیکل اڑا لیےگئے ۔ تھا نہ نیو ٹا ئون

کے علا قے چاندنی چوک میں مہدی حسن سے دو مسلح افراد نے موبائل چھین لیا ،اسی تھا نے کے علا قے رابی سنٹرمیں جواد شوکت سے موبائل فون چھین لیا گیا،تھا نہ کینٹ کے علا قے فوڈ سٹریٹ میں نوید علی سے اسلحہ کی نوک پر 8ہزارر وپے چھین لیے گئے۔ تھا نہ نصیر آبادکے علا قے میں ابرار حسین سے اسلحہ کی نوک پر 40 ہزارروپے اورطلائی زیورات ،اسی تھا نے کے علا قے شبیر لین میں شکیل خان سے اسلحہ کی نوک پر 27ہزار روپے،تھا نہ ائر پورٹ کے علاقے اعوان چوک میں محمد عدیل سے اسلحہ کی نوک پر نقدی ،تھا نہ مورگاہ کے علا قے کے ہسپتال میں عادل خان سے اسلحہ کی نوک پر 2 لاکھ 37 ہزار روپے،تھا نہ صدرواہ کے علا قے فیصل ٹا ئون میں سہیل انجم سے اسلحہ کی نوک پر 8500 روپے اور 4 موبائل فون،تھا نہ جاتلی کے علا قے اٹک پٹرول پمپ پر سید اعجاز حسین سے اسلحہ کی نوک پر 20 ہزار روپے ،تھا نہ صدر بیرونی کے شعبا ن ٹا ئون میں حا فظ مہر خان سےساڑھے 7 ہزار روپے ،موبائل فون اور کاغذات چھین لیے گئے۔تھا نہ وارث خان کے علا قے آریہ محلہ میں زین طا رق کے گھر سے 3 بکریاں ،تھا نہ نیو ٹا ئون کے علا قے ڈبل روڈ پر حما یت شاہ کا موبائل،تھا نہ نصیر آباد کے علا قے پیر ودھائی موڑ پر فضل سبحان کا موبائل ،تھا نہ صدر واہ کے علا قے خیابان ولاز سے یاسر شہزاد کےگھر سے سونا ،ایل سی ڈی اور 12 ہزارر وپے،تھا نہ کہو ٹہ کے علا قے آڑی سیداں سے مبین زمان کی دکان سے 5 موبائل ،تھا نہ کلر سیداں کے علا قے دوبیرن کلاں سے محمد خلیل کے گھر سے 37 ہزار روپے، تھا نہ آبپارہ کے علا قے پاک چائنہ سنٹر سے عامر سہیل کے ہوٹل کے برتن وغیرہ مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے ،تھا نہ تر نول کے علا قے جی 15 سے رضوان حسین کے گھر سے نقدی ،زیورات اور موبائل فون مالیتی 17 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے۔تھا نہ ترنول پولیس نے نور اللہ کی رپورٹ پر شیخ سلیم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ملزمان نے مدعی سے شاپنگ بیگ کی سپلا ئی کے سلسلے میں دھوکہ دہی سے 4 لاکھ 72 ہزار روپے ہتھیا لیے۔تھا نہ رتہ امرال کے علا قے ڈھوک رتہ سے عمران اللہ کا موٹرسائیکل آر آئی او 7030،تھا نہ بنی کے علا قے محلہ فیروز سے خرم حبیب کا موٹرسائیکل ،اسی تھا نے کے علا قے محلہ انگت سے حمزہ اقبال کا موٹرسائیکل آر آئی کے 6986،تھا نہ نصیر آباد کے علا قے قاسم آباد سے علی اصغر کا موٹرسائیکل آر ایل سی 7341 ،تھا نہ صدر بیرونی کے علا قے سے محمد رمضان کاموٹرسائیکل ،تھا نہ انڈسڑیل یریا کے علا قے آئی نائن سے محمدمسعود کی کار آئی ڈی ایس 578 چوری ہو گئی۔ کینٹ پولیس نےافتخار الحسن کی رپورٹ پر سمسون مسیح کے خلاف 15 لاکھ روپے،اشفاق حسن کی رپورٹ پر امتیاز خان کے خلاف 75 لاکھ روپے ،ٹیکسلا پولیس نے منصور خان کی رپورٹ پر محمد رفیق کے خلاف 34 لاکھ روپے ،واہ کینٹ پولیس نے محمد فاروق کی رپورٹ پر عمران علی کے خلاف3 لاکھ 75 ہزار روپے ،صدر بیرونی پولیس نے لیاقت علی کی رپورٹ پر مطیع اللہ کے خلاف 23 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close