امریکہ میں بینک ڈکیتی کے دو ملزمان لاہور میں پکڑے گئے، گرفتاری پر کتنے ہزار ڈالر انعام تھا؟

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ میں بینک ڈکیتی کے دو ملزمان لاہور میں پکڑے گئے، گرفتاری پر کتنے ہزار ڈالر انعام تھا؟امریکا میں بینک لوٹنے والے 2 پاکستانیوں کو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر عبدالرب کے مطابق دونوں ملزمان پر نیویارک کے ایک بینک میں ڈکیتی کا الزام

ہے اور انہیں لاہور کے ایک بینک میں جعلسازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے دونوں ملزمان کی گرفتار ی پر 30 ہزار ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا،جب کہ دوسرا ملزم 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close