خبردار، کورونا اسپرے نہ کرائیں جڑانوالہ میں اسپرے کرنے کی ٹیم بن کر گھر میں ڈاکو داخل ہو گئے، سب کچھ لوٹ کر فرار

جڑانوالہ(پی این آئی)جڑانوالہ میں اسپرے کرنے کی ٹیم بن کر گھر میں ڈاکو داخل ہو گئے، سب کچھ لوٹ کر فرار،پنجاب کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفر وال میں تین ڈاکو گھر والوں کو بے ہوش کرکے سونا اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔اہلخانہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا کا جراثیم کش اسپرے کرنے کے

بہانے 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اسپرے کیا تو گھر میں موجود تمام افراد بے ہوش ہوگئے۔گھر والوں کے بے ہوش ہونے کے بعد ڈاکو 2 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں اہل خانہ کو اسپتال لایاگیا جب کہ اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close