میری منگیتر کسی اور کی نہیں ہو سکتی، بنوں میں نوجوان نے منگیتر کو گولی مار کر خود کشی کر لی

بنوں(پی این آئی)میری منگیتر کسی اور کی نہیں ہو سکتی، بنوں میں نوجوان نے منگیتر کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔بنوں کے تھانہ صدر پولیس کے مطابق دونوں کی کچھ عرصہ قبل منگنی ہوگئی تھی

مگر آج لڑکی کے گھر والے کہیں اور رشتہ طے کرنے لگے جس پر نوجوان نے پہلے فائرنگ کرکے اپنی منیگیتر کو قتل کیا اور پھر خود پر گولی چلادی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیں اور بعد ازاں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close