گوجر خان میں اپنے 3 بچوں کو قتل کر کے فرار ہونے والا باپ ریلوے پولیس نے کہاں سے جا پکڑا؟

گوجر خان(پی این آئی)گوجر خان میں اپنے 3 بچوں کو قتل کر کے فرار ہونے والا باپ ریلوے پولیس نے کہاں سے جا پکڑا؟ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 3 بچوں کا قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو روہڑی میں ٹرین سے گرفتار کر لیا۔ملزم اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد راول پنڈی سے کراچی فرار ہو رہا

تھا۔ایس پی ریلوے سکھر کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر راول پنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع راول پنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے جہاں اس نے اپنے 3 بچوں کو قتل کیا اور فرار ہو رہا تھا کہ روہڑی اسٹیشن پر ٹرین میں پکڑا گیا۔گوجر خان تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے، ملزم قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ملزم کے مطابق ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر اس نے اپنے 3 بچوں کا قتل کیا ہے، پولیس کی اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close