بھیک کیوں مانگتے ہو؟ بیٹے نے بےروزگار باپ کے سر میں اینٹیں مار مار کر مار دیا، گرفتار ہو گیا

لاہور(پی این آئی)بھیک کیوں مانگتے ہو؟ بیٹے نے بےروزگار باپ کے سر میں اینٹیں مار مار کر مار دیا، گرفتار ہو گیا، لاہور میں بیٹے نے بوڑھے باپ کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔لاہور کے لوئر مال کے علاقہ بند روڈ کا رہائشی ساٹھ سالہ محمد علی کرونا وبا کے

باعث بے روزگارہوا تو بھیک مانگنا شروع کردی جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا۔مقتول محمد علی کی بیوی مریم بی بی نے کہا کہ مقتول ایک گودام پر کام کرتے تھے۔ حالیہ وبا میں بیروزگار ہوگئے تو بھیگ مانگنا شروع کردیا۔ بیٹا منع کرتا تھا مگر وہ باز نہ آیا۔محمدعلی کا رات کو بھی سولہ سالہ بیٹے ریاض سے اسی بات پر جھگڑا ہوا اور صبح سوتے میں ریاض نے باپ کو سر پر اینٹیں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم ریاض کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close