دوسری شادی کے لیے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جو9 ماہ کے بچے کی ماں تھی، پکڑا گیا

مصر(پی این آئی)دوسری شادی کے لیے اپنی بیوی کو قتل کر دیا جو 9 ماہ کے بچے کی ماں تھی، پکڑا گیا،مصر کے شمالی علاقے میں 21 سالہ خاتون کو اس کے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لیے قتل کروا دیا۔عرب نیوز کے مطابق کالج کی طالبہ اور نو ماہ کے بچے کی ماں ایمان عادل قاہرہ سے 130 کلومیٹر دور

اے ڈی داخلیہ گورنریٹ کے گاؤں میت انتر میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔داخلیہ گورنریٹ کے شہر تلخہ کی پولیس کے سربراہ گیہاد ال شربینی کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے شوہر 24 سالہ حسین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ جب وہ کام سے واپس گھر آئے تو انہوں نے اپنی بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں نقاب پہنے ایک شخص کو مشکوک انداز میں عمارت میں داخل اور پھر واپس باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ نقاب والے شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ احمد نے پولیس کی تفتیش میں تسلیم کیا کہ انہوں نے ہی فلیٹ میں جا کر خاتون کو قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ احمد قتل ہونے والی خاتون کے شوہر حسین کے ملازم ہیں اور وہ ان کے کپڑوں کے سٹور پر کام کرتے ہیں اور دونوں نے مل کر ایمان عادل کے خلاف منصوبہ بنایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر حسین ایک دوسری خاتون سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی بیوی اس بات پر رضامند نہ تھیں۔’حسین نے اپنے ملازم سے کہا کہ وہ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر جائیں اور ان کی اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنائیں۔’پولیس کے مطابق حسین کا خیال تھا کہ اس طرح وہ انہیں مالی معاوضے کی ادائیگی سے بچ جائیں گے کیونکہ اس سے ثابت ہو جائے گا کہ اہلیہ نے اپنے شوہر کو ‘دھوکہ’ دیا ہے۔پولیس کے مطابق ایمان عادل نے مزاحمت کی تاہم احمد نے ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اب ان پر قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close