گومل یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے اسلامک سٹیڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر استاد کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)گومل یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے اسلامک سٹیڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر استاد کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے جنسی اسیکنڈل میں ملوث پروفیسر کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔یونیورسٹی اعلامیے کے مطابق پروفیسر

صلاح الدین کے خلاف طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ملے تھے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔پروفیسر صلاح الدین نے الزامات عائد ہونے پر استعفیٰ دیا تھا ، وہ اسلامک اسٹڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر پروفیسر تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close