شجاع آباد کی بستی خیر پور، پسند کی شادی کرنے والے کو بیوی نے گلے میں رسہ ڈال کر گلا گھونٹ دیا، جان نکل گئی، پولیس نے کیا کیا؟

شجاع آباد(پی این آئی):شجاع آباد کی بستی خیر پور، پسند کی شادی کرنے والے کو بیوی نے گلے میں رسہ ڈال کر گلا گھونٹ دیا، جان نکل گئی، پولیس نے کیا کیا؟ بستی خیر پور کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے شخص کو بیوی نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔شجاع آباد پولیس کے مطابق 3 ماہ قبل مقتول علی رضا نے سلمی

نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ سلمی نے علی رضا کے گلے میں رسہ ڈال کر ساتھیوں کی مدد سے گلا گھونٹ کر اپنے شوہر کا مبینہ قتل کیا۔پولیس کو جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی تو تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے شوہر کو مبینہ طورپر قتل کرنے والی سلمی نامی خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close