لاہور(پی این آئی)لاہور کے تھانہ شاہدرہ کی حدود محلہ چنگڑاں میں لین دینکے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فرار۔پنجاب کے دارالحکومت میں چنگڑاں میں لین دین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ شاہدرہ کی حدود محلہ چنگڑاں میں لین دین کے تنازع
پر چچا نے بھتیجے کو موت کی نیند سلا دیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہدد محمود نے 35 سالہ بھتیجے ذیشان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔ولیس کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجے کے درمیان 15 لاکھ روپے کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 21 خول مل گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔شاہدرہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں